ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گجرات راجیہ سبھا ضمنی انتخاب: کانگریس نے اپنے ممبران اسمبلی کو ماؤنٹ آبو بھیجا، کراس ووٹنگ کا ڈرہے

گجرات راجیہ سبھا ضمنی انتخاب: کانگریس نے اپنے ممبران اسمبلی کو ماؤنٹ آبو بھیجا، کراس ووٹنگ کا ڈرہے

Thu, 04 Jul 2019 12:25:30    S.O. News Service

گاندھی نگر،4؍جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )گجرات میں راجیہ سبھا کی دو نشستوں پر ضمنی انتخابات سے پہلے گہما گہمی تیز ہو گئی ہے۔ کانگریس نے 5 جولائی کو ہونے والی ووٹنگ کے پیش نظر ممبران اسمبلی کو ماؤنٹ آبو بھیج دیا ہے۔ کانگریس کے ذرائع نے بتایا کہ تمام ممبر اسمبلی ووٹنگ کے دن گجرات لوٹیں گے۔پارٹی کو کراس ووٹنگ کا ڈر ہے۔کانگریس نے ممبران اسمبلی کو ماؤنٹ آبو بھیجے جانے پر کہا کہ اسے راجیہ سبھا ضمنی انتخاب سے نہیں جوڑناچاہئے۔ ایک کانگریس لیڈر نے کہا کہ رواں بجٹ اجلاس کے لئے حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ وہاں ایک کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔تاہم کانگریس ممبر اسمبلی دھول سنگھ نے دعوی کیا کہ پارٹی کو ڈر ہے کہ کچھ ممبران اسمبلی کراس ووٹنگ کر سکتے ہیں۔ دھول سنگھ جالا کانگریس سے ناراض چل رہے الپیش ٹھا کر کے قریبی ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے کانگریس کی کئی موقع پر تنقید کی ہے۔کانگریس الپیش ٹھاکر کی رکنیت ختم کرنے کے لئے کورٹ تک کا دروازہ کھٹکھٹا چکی ہے۔واضح ہو کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب کانگریس نے اپنے ممبران اسمبلی کو راجیہ سبھا انتخابات کے وقت گجرات سے باہر بھیجا ہے۔ 2017 میں راجیہ سبھا انتخابات کے دوران کانگریس نے بی جے پی پر ممبران اسمبلی کی خرید و فروخت کا الزام لگاتے ہوئے 44 ممبران اسمبلی کو بنگلور بھیج دیا تھا۔


Share: